ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوٹ بند ی معاملہ :پٹرول پمپ پر سے بھی نکال سکیں گے کیش

نوٹ بند ی معاملہ :پٹرول پمپ پر سے بھی نکال سکیں گے کیش

Sat, 19 Nov 2016 11:24:55    S.O. News Service

نئی دہلی، 18؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ملک میں نوٹ بند ی کے فیصلے کے بعد آج 10واں دن ہے۔کیش کو لے کر لوگوں کی پریشانیاں جوں کی توں ہیں ۔اے ٹی ایم اور بینک کی شاخوں کے باہر لمبی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں اور کیش کی کمی کی وجہ سے کاروبار سے لے کر تمام ضروری کام میں خلل پیدا ہوگیا ہے ۔لوگوں کو راحت دینے کے لیے حکومت کئی طرح کے اقدامات اٹھا رہی ہے۔حکومت کے ایک تازہ فیصلے کے مطابق ،اب آپ کو پٹرول پمپ سے تیل ہی نہیں کیش بھی ملے گا۔نئے فیصلہ کے مطابق، آپ پٹرول پمپ پر اپنا ڈیبٹ کارڈ سوائپ کرکے 2000روپے نکال سکتے ہیں۔اس کے لیے آپ کو سرکاری کمپنی کے پٹرول پمپ پر جاکر اپنا ڈیبٹ کارڈ سوائپ کرنا ہوگا اور 2000روپے آپ کو مل جائیں گے۔شروع میں یہ سہولت ملک بھر کے 2500پٹرول پمپوں پر دی گئی ہے، جہاں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی سوائپ مشینیں دستیاب ہیں۔اگلے تین دنوں میں یہ سہولت ملک کے 20000پٹرول پمپوں پردستیاب ہو ں گی، جن کے پاس ایچ ڈی ایف سی، سٹی بینک اورآئی ایس آئی ایس آئی بینک کی کارڈ سوائپ مشینیں دستیاب ہوں گی۔500اور 1000روپے کے پرانے نوٹوں کو بند کئے جانے کے بعد ملک بھر میں اے ٹی ایم اور بینکوں پر نقد رقم نکالنے کے لیے لوگوں کی بھیڑ لگی ہوئی ہے، اسی وجہ سے آل انڈیا پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے حکومت کو اس طرح کا مشورہ دیا تھا۔اس فیصلہ سے بھیڑ کسی حد تک کم ہو سکے گی۔


Share: